ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل سہ پہر کے وقت زلزلےسے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوشش کی جانی چاہۓ کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی زندگي معمول کے مطابق آجائے اس مقصد کے حصول کے لۓ سب کی شرکت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کے لۓ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں اور دیہاتوں کو جدید خطوط پر تعمیر کیا جانا چاہۓ ، آج صوبۂ مشرقی آذربائیجان میں زلزلےسے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کا وقت ہے اور اس بات کی کوشش کی جائے کہ ان علاقوں میں پہلے کی نسبت بہتر تعمیرات کر کے انہیں عوام کی تحویل میں دیا جائے۔
.......
/169